سرد موسم جاری، کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری تک برقرار رہنے کا امکان

کراچی(بولونیوز)سرد موسم کی لپیٹ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ٹھنڈ اگلے چند روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔ شہر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ رات کے اوقات میں سردی محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ رات سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ، گلستان جوہر میں 10.5 اور شارع فیصل پر 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑوں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *