دیہی علاقوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی مہم جاری

پاکپتن(بولونیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے دیہی علاقوں میں صفائی و حفظانِ صحت کو مؤثر اور فعال بنانا ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے تاکہ عوام کو صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے دیہی یونین کونسلز نمبر 23 اور 26 میں جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کام کی رفتار، معیار اور کوڑے کے ڈھیر،نالیوں اور سیوریج کی صفائی کے آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا اور علاقے کے مکینوں سے صفائی کے حوالے سے رائے و تجاویز حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ہدایت کی کہ صفائی کے تمام اقدامات مقررہ معیار اور شیڈول کے مطابق جاری رہیں اور شہری ضلعی انتظامیہ کے اقدامات میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف جلد اور مؤثر طریقے سے حاصل ہو سکیں، اور دیہی علاقوں میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *