ترکیہ نے پاک۔سعودی دفاعی اتحاد میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی، بلوم برگ

ترکیہ(بولونیوز)ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دفاعی اتحاد میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے، جس کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ سمیت وسیع خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو سکتا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کو پاک۔سعودی دفاعی اتحاد میں شامل کرنے سے متعلق بات چیت اگلے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، اور تینوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ اتحاد عملی شکل اختیار کر لیتا ہے تو اس کے اثرات مشرق وسطیٰ سے آگے دیگر خطوں تک بھی محسوس کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ گزشتہ سال ستمبر میں طے پایا تھا، جس میں یہ شق شامل ہے کہ دونوں ممالک میں سے کسی ایک کے خلاف کی جانے والی جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ترکیہ اس دفاعی اتحاد کا حصہ بنتا ہے تو مسلم دنیا میں دفاعی تعاون کی ایک مضبوط مثال قائم ہو گی، جو خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *