ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی، امتحانات 4 فروری سے شروع ہوں گے
اسلام آباد(بولونیوز)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے مقابلے کے امتحان سی ایس ایس 2026 کی باقاعدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری 2026 سے ہوگا۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات کے پہلے روز امیدواروں سے انگریزی مضمون نگاری (Essay) کا پرچہ لیا جائے گا، جبکہ 5 فروری 2026 کو پریسیس اینڈ کمپوزیشن (Precis & Composition) کا امتحان منعقد ہوگا۔ اس کے بعد جنرل نالج کے مضامین کے پرچے 6، 7 اور 8 فروری کو ہوں گے۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق 9 فروری 2026 کو اسلامیات کا پرچہ لیا جائے گا، جبکہ غیر مسلم امیدواروں کے لیے اسی روز تقابلی مطالعۂ مذاہب کا امتحان منعقد کیا جائے گا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق اختیاری مضامین کے امتحانات 10 فروری سے 15 فروری 2026 تک جاری رہیں گے، جن کے پرچے مختلف گروپس کے تحت صبح اور شام کے سیشنز میں منعقد کیے جائیں گے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں اور امتحانی مراکز، رول نمبر سلپس اور جاری کردہ دیگر ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔


