امریکہ کو گرین لینڈ “قبضے میں لینا” چاہیے تاکہ روس اور چین ایسا نہ کریں
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو گرین لینڈ پر مکمل حق ملکیت حاصل ہونا چاہیے تاکہ روس اور چین اس پر قبضہ نہ کر سکیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا، “ملکوں کو ملکیت حاصل ہونی چاہیے اور آپ ملکیت کا دفاع کرتے ہیں، لیز کا دفاع نہیں کرتے۔ اور ہمیں گرین لینڈ کا دفاع کرنا ہوگا۔”
ان کے اس بیان سے عالمی سطح پر گرین لینڈ کی سٹریٹجک اہمیت اور جغرافیائی سیاست پر بحث کو ہوا ملنے کا امکان ہے۔


