ناصرتنولی ایڈووکیٹ قتل کیس: پولیس نے 4 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا
کراچی(بولونیوز)ناصرت نولی ایڈووکیٹ قتل کیس میں پولیس نے 4 ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے زیر دفعہ 169 رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔درخواست گزار کے وکیل کے دلائل کے بعد عدالت نے پولیس رپورٹ پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔
واضح رہے کہ ناصرت نولی ایڈووکیٹ کو 10 اگست 2025 کو قتل کیا گیا تھا۔ سولجر بازار پولیس نے ابتدائی طور پر پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا، تاہم تفتیش کے دوران محسن، حبیب، باسط اور نیاز کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت میں کیس کے حوالے سے مزید کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


