عالمی جریدہ: بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا

اسلام آباد(بولونیوز)عالمی جریدے “دی ڈپلومیٹ” نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے مؤثر کردار اور عالمی سطح پر دوٹوک مؤقف کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت، ریاستی ادارے اور عوام قومی معاملات میں یکساں اور مضبوط موقف اختیار کر رہے ہیں، جس کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔ چین پاکستان کو ایک معاشی طور پر مضبوط اور سرحدوں سے باہر بھی مؤثر کردار ادا کرنے والا ملک تصور کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین، پاکستان کے امریکا سے بہتر تعلقات اور پاک-چین دوستی کو درست سمت میں آگے بڑھتے دیکھ رہا ہے اور پاکستان کے عالمی و علاقائی معاملات میں اہم کردار کی حمایت کر رہا ہے۔ چین نے سلامتی کونسل اور ایس سی او کی صدارت کے لیے بھی پاکستان کو موزوں قرار دیا ہے۔

چین نے پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ علاوہ ازیں، افغانستان میں اعتدال پسندی اور پڑوسیوں کے ساتھ مثبت تعلقات کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی حمایت پاکستانی مؤقف کی بھرپور تصدیق ہے اور اس سے پاکستان کی عالمی ساکھ مضبوط ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *