شیر شاہ پل، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور فرار، کلینر گرفتار

کراچی(بولونیوز)کراچی کے شیر شاہ پل پر ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ شیر شاہ سے بلدیہ جانے والی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی جیب سے کوئی شناختی دستاویز برآمد نہ ہونے کے باعث ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹریلر میں موجود کلینر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *