شناختی کارڈ نہ جاری کرنے پر شہری نادرا کے خلاف عدالت پہنچ گیا

کراچی(بولونیوز)شہری سمید ندیم نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر احتجاج کیا گیا ہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ نادرا حکام تمام کاغذات اور قانونی کاروائی کے باوجود شہری کو شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہے۔

درخواست دہندہ کے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی محتسب میں بھی شکایت درج کروائی گئی، مگر مسئلہ کا کوئی حل نہیں نکلا۔ شہری کے خاندان کے تمام افراد کو شناختی کارڈ جاری ہو چکے ہیں، جبکہ درخواست گزار کے کاغذات پر شک کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کے پاس والد، والدہ، میٹرک سرٹیفکیٹ اور دیگر تمام ضروری کاغذات موجود ہیں۔

وکیل کے مطابق نادرا کی جانب سے یہ کاروائی آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ درخواست گزار کو پاکستان کا شہری تسلیم کیا جائے، نادرا حکام کی کاروائی کو غیر قانونی قرار دیا جائے، اور بغیر کسی رکاوٹ کے شہری کو شناختی کارڈ جاری کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *