سندھ پولیس: 45 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی، نوٹیفکیشن جاری
کراچی(بولونیوز)سندھ پولیس نے 45 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ترقی پانے والوں میں منصور علی بزدار، زکریا عالم خان، اظہار حسین لہوری، عدیل رضا یوسفزئی، محمد اسلم انور اور محمد بخش خشکی شامل ہیں۔ مزید برآں، جہانگیر احمد ہاشمی، غلام مصطفیٰ کاچلو، ذوالفقار حیدر، عبدالقیوم مزاری، سکندر علی شاہ، خالد جاوید، آصف جاوید، خلیل جاوید، جاوید حسین واڈھو، ظہور احمد سومرو، غلام سرور وسرو اور اسرار احمد خان چانزی بھی ایس پی کے عہدے پر ترقی پا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ، محمد اسلم راجپوت، مسرور احمد جتوئی، حسن وقار، فہمیدہ عباسی، ذکی ملک، عدیل ارشد پھلو، نذیر احمد سومرو، حافظ عبدالقادر چھاچھر، محمد پنہاں بھٹو اور شاہ نواز میمن کو بھی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے افسران کی خدمات، تجربے اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔


