سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی

کراچی(بولونیوز)سندھ حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ کورنگی اور ساؤتھ میں بھی پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے درخواست دی ہے اور قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ان کی درخواست پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کیا جائے گا اور وہ سیاسی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں، حتیٰ کہ جلسے بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا، لیکن قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے بات چیت جاری ہے اور سندھ حکومت نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں جلسے کے لیے قانونی دائرے کے اندر بلکل اجازت دی جا سکتی ہے۔

ناصر شاہ کے مطابق جلسے پر کوئی پابندی نہیں ہے اور تمام اقدامات قانون کے مطابق کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *