تھانہ سرجانی کی حدود میں پولیس اور مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ

کراچی(بولونیوز)نادرن بائی پاس، تھانہ سرجانی کی حدود میں پولیس اور مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے دوران پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد چار ملزمان زخمی حالت میں جبکہ ایک ملزم بلا ضرب گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ ان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، چھینے گئے پانچ موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان کے زیرِ استعمال دو موٹر سائیکلز کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے، جن کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے سے متعلق قانونی ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *