پی آئی اے لاہور سے لندن کے لیے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان
لاہور(بولونیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سے لندن کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گا۔ پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ 2026 کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی۔
لاہور سے لندن کی پروازیں ہیئتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔ یہ پروازیں چھ سال کے وقفے کے بعد بحال کی جا رہی ہیں اور لندن پی آئی اے کے ابتدائی بین الاقوامی نیٹ ورک میں شامل ہو گیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق لاہور سے لندن کی پروازوں کے آغاز کے بعد ہفتہ وار پروازوں کی تعداد سات ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ پابندی سے قبل پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلائی جاتی تھیں۔
پی آئی اے نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ لندن کے لیے پروازوں کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی۔ اس کے علاوہ، اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار تین پروازوں کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔
یہ اقدام برطانیہ کے لیے پی آئی اے کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنائے گا اور مسافروں کے لیے سہولتیں بڑھائے گا۔


