پاکستان سعودی عرب کو جے ایف 17 لڑاکا طیارے فراہم کرے گا

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پاکستان سعودی عرب کو جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک 2 ارب ڈالر کے سعودی قرضوں کو جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے میں تبدیل کرنے پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ اس ممکنہ معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان سے جدید جے ایف 17 لڑاکا طیارے حاصل کرے گا، جبکہ قرضوں کی ادائیگی کو دفاعی تعاون کے ایک نئے مرحلے میں بدلا جائے گا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کی دفاعی صنعت، خصوصاً جے ایف 17 پروگرام، کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہو سکتا ہے بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے اسٹریٹجک تعلقات کو بھی مزید مضبوط کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی دفاعی شراکت داری کی بنیاد بن سکتا ہے، جس سے خطے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کو عالمی سطح پر مزید پذیرائی ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *