شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 2 کلو سے زائد چرس برآمد

کراچی(بولونیوز)کھوئی گوٹھ روڈ میں شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت معشوق علی اور فہد الہی ولد الہی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد چرس، 60 گرام آئس اور فروختگی رقم برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق یہ ملزمان مختلف علاقوں میں خفیہ طریقے سے منشیات فروخت کرتے تھے۔ گرفتاری کے بعد ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا گیا، جس میں معلوم ہوا کہ فہد الہی پہلے بھی دو بار ڈکیتی کے کیسز میں گرفتار رہ چکا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف درج ذیل ایف آئی آرز کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے:

FIR No. 221/2022، دفعہ 397/34، PS سعود آباد

FIR No. 886/2022، دفعہ 392/397/34، PS شاہ لطیف ٹاؤن

پولیس حکام نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *