سوشل میڈیا مواد کی ملکیت سے متعلق درخواست مسترد

کراچی(بولونیوز)عدالت نے سوشل میڈیا مواد کے استعمال سے متعلق دائر درخواست مسترد کردی۔

درخواست گزار، جو ایک سی ایس ایس کی تیاری کی اکیڈمی چلاتے ہیں، نے موقف اختیار کیا کہ اکیڈمی کے نام سے بنائے گئے سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا جانے والا مواد، بشمول نام، تصویر، ویڈیو اور آواز، ان کی ذاتی و خصوصی ملکیت ہے اور اس کے غلط استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اکیڈمی میں سوشل میڈیا کے ذریعے طلبہ کو تعلیمی مواد فراہم کیا جاتا ہے، تاہم بعض نامعلوم افراد اسے ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا مواد کے تحفظ کے لیے موجودہ قوانین کے مطابق کاپی رائٹ ایکٹ 1962 کے تحت رجسٹریشن ضروری ہے، جبکہ اِنٹیلیکچوئل پراپرٹی کے تنازعات آئی پی او پاکستان ایکٹ 2012 کے تحت قائم ٹربیونل میں سنے جاتے ہیں۔

چونکہ درخواست گزار کا مواد کاپی رائٹ کے تحت رجسٹرڈ نہیں تھا، عدالت نے معاملے میں آئینی دائرہ اختیار استعمال نہ کرنے کی بنیاد پر درخواست مسترد کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *