اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانی نتائج میں جعلسازی کیس،

کراچی(بولونیوز) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج میں مبینہ ردو بدل اور جعلسازی کے کیس میں سابق چیئرمین انٹربورڈ ڈاکٹر سعید الدین سمیت دیگر ملزموں کا چالان پیش کردیا گیا۔

عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے تمام ملزموں کو نقول فراہم کر دیں اور مقدمے کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزم اور ان کے وکلاء عدالت میں موجود رہیں۔

اینٹی کرپشن کے مطابق مقدمہ 2 فروری 2023 کو وزیر اعلیٰ کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2022 اور 2023 کے پری میڈیکل امتحانی نتائج میں رد و بدل کیا اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے فنڈز کا غیر قانونی استعمال کیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *