اورنگی ٹاؤن گلشنِ بہار میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
کراچی(بولونیوز)اورنگی ٹاؤن گلشنِ بہار میں ایک گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفیہ دو حافظِ قرآن بچوں کی والدہ تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے سسر کے مطابق شاہین کا کافی عرصے سے ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس کا روحانی علاج بھی جاری تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ اکثر گھر والوں سے خود کو نقصان پہنچانے کی بات کیا کرتی تھی، اور آج صبح اس نے یہ انتہائی قدم اٹھا لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت خاتون کا شوہر بھی اسی کمرے میں موجود تھا، جس نے فوری طور پر بیوی کو اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق گھر والوں اور بچوں کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


