کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنک رہے گا
کراچی(بولونیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور رات کے اوقات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔
شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور رات کے اوقات میں مناسب گرم لباس پہنیں۔


