پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بڑھوتری، 100 انڈیکس پہلی بار 186,000 کی حد عبور کر گیا
کراچی(بولونیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل تیزی کا رجحان جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 86 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 977 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ ایک لاکھ 86 ہزار 39 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 768 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا، جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 85 ہزار 665 پوائنٹس رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کی تیز کاروباری سرگرمی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کی ہے۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق اس تیزی کا رجحان مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی وجہ سے برقرار ہے۔


