وینیزویلا کی عبوری حکومت اعلیٰ معیار کا تیل امریکہ کو فراہم کرے گی
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینیزویلا کی عبوری حکومت نے 3 سے 5 کروڑ بیرل اعلیٰ معیار کا تیل امریکہ کو دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق یہ تیل مارکیٹ قیمت پر فروخت کیا جائے گا، جبکہ اس فروخت سے حاصل ہونے والی رقم وینیزویلا اور امریکہ کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم کے استعمال کی نگرانی بطور صدر وہ خود کریں گے۔
امریکی صدر کے اس بیان کو دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور معاشی معاملات کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم وینیزویلا کی جانب سے اس حوالے سے تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔


