وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات سامنے آ گئیں، مجموعی قرض 77 ہزار 543 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت کے نومبر 2025 تک کے قرض سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت نے نومبر 2025 کے دوران مجموعی طور پر 573 ارب روپے قرض حاصل کیا، جس کے بعد حکومتی قرض کا مجموعی حجم 77 ہزار 543 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے مہینے میں حکومت نے مقامی ذرائع سے 653 ارب روپے قرض لیا، جبکہ اسی دوران بیرونی قرضوں کی مد میں 79 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں مجموعی طور پر حکومت کے قرض میں 345 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی سے نومبر کے دوران حکومت کا بیرونی قرض 492 ارب روپے کم ہوا، تاہم اسی مدت میں مقامی قرض میں 147 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق بیرونی قرض میں کمی مثبت پیش رفت ہے، تاہم مقامی قرض میں اضافے کے باعث مجموعی مالی دباؤ بدستور برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *