مبینہ رشوت طلبی پر رکشہ ڈرائیور کا احتجاج، رکشے کو آگ لگا دی

کوئٹہ(بولونیوز)کوئٹہ میں ایک پولیس اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے احتجاجاً اپنے رکشے کو آگ لگا دی، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک رکشہ ڈرائیور نے پولیس اہلکار پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے رکشے کو نذرِ آتش کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔

دوسری جانب ایس پی ٹریفک کوئٹہ عاصم شاہ نے پولیس اہلکار پر رشوت لینے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر کے احکامات پر شہر میں غیر قانونی لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق رکشہ جلانے کے واقعے میں ملوث ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *