لیجنڈ ٹرسٹ اکاؤنٹ،5 کروڑ 56 لاکھ کی رقم کرپشن کیس میں چالان پیش کرنے کے لیے مہلت

کراچی(بولونیوز)لیجنڈ ٹرسٹ اکاؤنٹ سے جعلی چیکوں کے ذریعے 5 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کے کیس میں عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کے لیے 6 فروری تک کی مہلت دے دی ہے۔

عدالت نے سماعت کے دوران تفتیشی افسر سے پوچھا کہ مقدمے کا چالان کہاں ہے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ چالان پیش کرنے کے لیے مزید کچھ وقت درکار ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نعمت اللہ کو گرفتار کیا گیا تھا، جس نے اپنے شریک ملزمان کی مدد سے تقریباً دو کروڑ 50 لاکھ روپے کے جعلی چیک اپنے نام پر نکلوائے۔ ملزمان پر مجموعی طور پر 5 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور چالان عدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *