عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات، 45 منٹ تک گفتگو
راولپنڈی(بولونیوز)سینٹرل جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی منگل کے روز ملاقات کروائی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق میاں بیوی تقریباً 45 منٹ تک اکٹھے رہے اور اس دوران ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔ ملاقات کے دوران جیل حکام نے بیرون جیل سے کسی بھی عزیز، رشتہ دار یا سیاسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل کو بھی دونوں میاں بیوی کی ملاقات کروائی گئی تھی، جس کے بعد یہ ملاقات ایک بار پھر ممکن ہوئی۔ جیل انتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ملاقات کے دوران سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہوں۔


