سندھ میں روڈ چیکنگ مہم، 80 ہزار سے زائد گاڑیاں چیک، 4.68 کروڑ روپے ٹیکس وصول
کراچی(بولونیوز)صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے 27 اکتوبر تا 31 دسمبر 2025ء کے دوران سندھ بھر میں روڈ چیکنگ مہم کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔
ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق مہم کے دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر 80,269 گاڑیاں چیک کی گئیں، جن سے جرمانے اور موٹر وہیکل ٹیکس واجبات کی مد میں 4 کروڑ 68 لاکھ 56 ہزار 750 روپے وصول کیے گئے۔
مہم کے دوران مختلف ڈویژنز میں حاصل ہونے والے نتائج درج ذیل ہیں:
کراچی ڈویژن: 26,723 گاڑیاں چیک، 1 کروڑ 61 لاکھ 83 ہزار 211 روپے ٹیکس وصول
حیدرآباد ڈویژن: 18,874 گاڑیاں چیک، 85 لاکھ 12 ہزار 700 روپے ٹیکس وصول
سکھر ڈویژن: 5,073 گاڑیاں چیک، 14 لاکھ 37 ہزار 670 روپے ٹیکس وصول
لاڑکانہ ڈویژن: 9,018 گاڑیاں چیک، 67 لاکھ 92 ہزار 906 روپے ٹیکس وصول
میرپورخاص ڈویژن: 11,401 گاڑیاں چیک، 61 لاکھ 90 ہزار 253 روپے ٹیکس وصول
شہید بینظیرآباد: 9,189 گاڑیاں چیک، 77 لاکھ 40 ہزار 10 روپے ٹیکس وصول
محکمہ ایکسائز نے کہا کہ یہ مہم عوام میں ٹیکس کے تئیں شعور اجاگر کرنے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے جاری رکھی جائے گی۔


