رکشہ جلانے والےڈرائیورکونیا رکشہ خریدنے کے لیے رقم فراہم کردی، پولیس اہلکار سسپینڈ

کوئٹہ(بولونیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہر کے ایک رکشہ ڈرائیور کو نئی رکشہ خریدنے کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پولیس اہلکار کی مبینہ تنگ کرنے کی وجہ سے اپنا رکشہ جلا بیٹھا تھا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رکشہ ڈرائیور سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کروائی کہ اس کے حق میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق متاثرہ ڈرائیور کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور اسے سسپینڈ کر دیا گیا ہے۔

رکشہ ڈرائیور نے وزیر اعلیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ معزور بچے کی پرورش کر رہا ہے اور گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے محنت کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر رکشہ ڈرائیور نے ان کے ہاتھ چوم کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس اقدام کو عوامی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور اسے سرکاری اداروں کی عوامی خدمت کے جذبے کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *