حضرت داؤد علیہ السلام پر بننے والی فلم پر پابندی کی درخواست مسترد

اسلام آباد(بولونیوز)عدالت نے حضرت داؤد علیہ السلام پر مبنی فلم پر پابندی کے لیے دائر کی گئی درخواست ابتدائی مرحلے پر ہی مسترد کر دی۔

درخواست عبد الرزاق نامی شہری کی جانب سے فیصل احمد ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی تھی، جس میں وزارت اطلاعات و نشریات، پیمرا، فلم سنسر بورڈ اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حضرت داؤد علیہ السلام کے بارے میں کارٹون فلم بنائی گئی ہے، جو اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور تمام انبیاء کا احترام کرنے والے مسلمان اس کی نمائش برداشت نہیں کر سکتے۔

عدالت نے درخواست کی سماعت کے دوران فلم میں قابل اعتراض مواد کی نشاندہی کرنے کو کہا۔ جسٹس یوسف سعید نے وکلاء سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے یہ فلم دیکھی ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ ہاں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ نے یہ فلم دیکھی ہے تو چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ نہ دیکھیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ فلم صرف سینماؤں کے لیے مخصوص نہیں بلکہ یہ متعدد پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز ہوتی ہے، لہٰذا پابندی کے مطالبے پر ابتدائی مرحلے میں ہی درخواست مسترد کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *