ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی(بولونیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 2 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم قومی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کریں گے، جبکہ صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس پریس کانفرنس کو موجودہ حالات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *