وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیکرمذاکرات کی آفر کی، عمران خان مذاکرات نہیں چاہتے

اسلام آباد(بولونیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے لیڈر نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیکر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی، لیکن بظاہر عمران خان مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی حکومت میں ہوں تو وہ اپوزیشن سے بات نہیں کرتے، اور ریاست کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی سے انہیں نقصان ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کے طریقہ کار کا تعین کیا تھا، جس کے مطابق ملاقات کے بعد سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ لیکن رانا ثنا اللہ کے مطابق ملاقات کے بعد اکثر ہلہ گلہ، پریس کانفرنس اور اختلافات کا ماحول دیکھنے میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے واضح اور سنجیدہ ارادہ ہونا ضروری ہے، کیونکہ سیاسی کشیدگی سے ملک اور عوام دونوں متاثر ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *