مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی 3 ملزمان ہلاک
کراچی(بولونیوز) شہر کے علاقے پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے بفرزون میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران ہونے والے پولیس مقابلے میں بھی تین ڈاکو ہلاک ہو گئے تھے، جس سے شہر میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان جاری کارروائیوں میں شدت دیکھی جا رہی ہے۔


