سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت میں وزارت صحت کی بریفنگ،

اسلام آباد(بولونیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں وفاقی وزارت صحت کے اعلیٰ حکام نے اہم بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری، صدر اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی، سی ای او ڈریپ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز بھی موجود تھے۔

بریفنگ کے دوران وزارت صحت نے کمیٹی کو جاری منصوبوں، ادویات کے ریگولیٹری امور، میڈیکل ایجوکیشن کے معیار، اسپتالوں کی صورتحال اور عوامی صحت سے متعلق مسائل پر تفصیلی آگاہی دی۔ سینیٹرز کے سوالات کے جوابات دیے گئے اور مختلف اصلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جن پر وزارت عملدرآمد کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر صحت کی ہدایت کے مطابق اجلاس میں شفافیت، احتساب اور نظام میں بہتری کے اقدامات پر زور دیا گیا تاکہ صحت عامہ کا نظام مضبوط اور عوام دوست بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *