خاتون اور ساتھی کی مبینہ واردات ناکام، ملزم مرد ہلاک اور خاتون گرفتار

کراچی(بولونیوز) ناظم آباد میں مبینہ طور پر ایک خاتون نے آئس کے نشے کی لت پورا کرنے کے لیے اپنے مرد ساتھی کے ہمراہ واردات کی کوشش کی، تاہم پولیس کارروائی کے نتیجے میں ملزم مرد ہلاک اور خاتون گرفتار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے دوران شہری معید پھل خریدنے کے لیے رکا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون نے اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فون اور بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ شہری نے اپنے لائسنس یافتہ اسلحہ سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مرد ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر قریب موجود پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

خاتون کو گرفتار کر کے چھینا ہوا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت شمع زوجہ ابراہیم کے نام سے ہوئی۔ ہلاک شدہ مرد ملزم کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

ملزمہ نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کا ساتھی رضوان نیو کراچی، گودھرا کا رہائشی ہے اور دونوں آئس کا نشہ کرتے ہیں۔ نشہ پورا کرنے کے لیے یہ دونوں اکثر لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *