آئی جی سندھ کا تاجروں کی پریس کانفرنس پر سخت نوٹس، ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب

کراچی(بولونیوز) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پریس کلب میں تاجروں کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تاجروں کے تحفظات سے متعلق تمام تفصیلات فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی الفور تاجر برادری سے رابطہ کریں اور ان کے مسائل اور خدشات کو سنجیدگی سے سنیں۔ آئی جی سندھ نے واضح حکم دیا ہے کہ تاجروں کو دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کی شکایات، خدشات اور الزامات کی مکمل چھان بین کرکے ایک جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور تاجروں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی یا ان کے خلاف اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آئی جی سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے تحفظ اور اعتماد کی بحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *