پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا اور عید الفطر کب ہوگی؟ پیشگوئی سامنے آ گئی

اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔ سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل، خالد اعجاز مفتی نے یکم رمضان، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔

خالد اعجاز مفتی کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔

عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے، اور اسی مناسبت سے عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *