پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار سے اوپر پہنچ گیا
کراچی(بولونیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے لیے خوشخبری، 100 انڈیکس نے ایک اور شاندار دن گزارا اور ایک لاکھ 81 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، اور دن کے دوران 100 انڈیکس ایک موقع پر ایک لاکھ 81 ہزار سے اوپر پہنچ گیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
اس وقت پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 2,100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 181,135 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور مثبت کارکردگی کے اثرات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔


