واپڈا کی نئی پالیسی: گھروں میں ایک سے زائد بجلی کے میٹر لگانا اب ممکن
اسلام آباد(بولونیوز)بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، واپڈا اور پاور ڈویژن نے 2026 کے لیے نئی پالیسی جاری کی ہے، جس کے تحت گھروں میں ایک سے زائد بجلی کے میٹر لگانا قانونی اور ممکن ہو جائے گا۔
اس پالیسی کا مقصد خاص طور پر جائنٹ فیملیز، مالک مکان اور کرایہ داروں کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ہر گھرانے کا بجلی بل الگ اور شفاف ہو۔
واپڈا کے مطابق اضافی میٹر صرف انہی گھروں میں لگایا جا سکتا ہے جہاں ہر گھر کا حصہ الگ رہائش، الگ داخلی راستہ، الگ کچن اور الگ وائرنگ رکھتا ہو۔
درخواست دینے کے لیے شناختی کارڈ، مالک یا کرایہ داری کا ثبوت، حلف نامہ اور ڈسکو کی جانچ لازمی ہے۔ نئے نظام کے نفاذ سے صارفین کو منصفانہ بل، شفافیت اور سبسڈی کے صحیح استعمال کا فائدہ حاصل ہوگا۔


