واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

کراچی(بولونیوز)منگھوپیر میں پیر کے روز تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ عارف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور وزیر محمد نے ڈرائیونگ کے دوران بچے کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں معصوم بچہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد منگھوپیر پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور حادثے میں استعمال ہونے والے واٹر ٹینکر کو بھی قبضے میں لے لیا۔ جاں بحق بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ڈرائیور کو گرفتار کیا، اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *