نکاح کے بعد نشہ آور مٹھائی سے دلہا بے ہوش، دلہن اوررشتہ دار پیسہ لیکرفرار
سرگودھا(بولونیوز)قصبہ مٹھہ لک میں شادی کے نام پر ایک فراڈ کا انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں دلہے کو نشہ آور مٹھائی کھلانے کے بعد لوٹ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق، دلہا نے بتایا کہ نکاح ہو چکا تھا اور مٹھائی تقسیم کی گئی، تاہم اس کے بعد اسے نشہ آور مٹھائی کھلائی گئی جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ جب ہوش آیا تو دلہن، اس کا بھائی اور رشتہ کروانے والی خاتون غائب تھے۔
دلہا کے مطابق، شادی کرانے کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور نکاح کے لیے 20 ہزار روپے ادا کیے گئے تھے۔
پولیس نے دلہن، اس کے مبینہ بھائی عمر حیات اور رشتہ کروانے والی خاتون شاہدہ پروین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فراڈیوں کے گروہ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


