نواب شاہ بڑے سانحے سے بچ گیا، گجرا واہ نہر میں 20 فٹ چوڑا شگاف بروقت بند

نواب شاہ(بولونیوز)نواب شاہ کے گنجان آباد علاقوں پر منڈلاتا سیلابی خطرہ بروقت کارروائی کے باعث ٹل گیا۔ کینچی پل کے قریب گجرا واہ نہر کے بند میں شگاف پڑنے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی، جہاں تقریباً 20 فٹ چوڑا شگاف انسانی المیے میں تبدیل ہونے کا خدشہ پیدا کر رہا تھا۔

اطلاع ملتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد سالم زرداری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور ضلعی انتظامیہ کو متحرک کرتے ہوئے امدادی و مرمتی کاموں کی نگرانی کی۔ ان کی ہنگامی مداخلت کے باعث نہر کے بند کو فوری طور پر بند کر دیا گیا، جس سے ڈیفنس سوسائٹی اور ملحقہ آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

اگر بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو علاقے میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی تھی، جس سے کروڑوں روپے کے مالی نقصان کے ساتھ انسانی جانوں کو بھی خطرہ لاحق تھا۔

عوامی حلقوں نے سالم زرداری کے بروقت، جارحانہ اور عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مداخلت متاثرہ خاندانوں کے لیے بڑی راحت ثابت ہوئی اور ایک ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *