مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان پر ضمانت، غیر قانونی کال سینٹر اور پیکا ایکٹ کا مقدمہ

کراچی(بولونیوز)عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کو ضمانت پر رہائی دے دی اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی صادر کیا۔

ملزم ارمغان کے خلاف این سی سی آئی میں غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، تاہم وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ آج تک ملزم کے خلاف کوئی چالان پیش نہیں ہوا، تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی گواہ پیش کیا گیا۔

ملزم کے وکیل خرم عباس اعوان نے مزید بتایا کہ ارمغان کے خلاف کوئی تحریری شکایت بھی موصول نہیں ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہنے کی اجازت دے دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *