مائی کلاچی کے خالی مین ہول سے چار لاشیں برآمد، ملزم گرفتار
کراچی(بولونیوز) مائی کلاچی کے علاقے میں خالی مین ہول سے چار لاشیں برآمد ہونے کے بعد پولیس نے ملزم مسرور حسین کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی وجہ یہ بتائی کہ الزام سنگین نوعیت کا ہے اور تحقیقات کے دوران ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرنا ضروری ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مزید تحقیقات کے ذریعے قتل کے پیچھے اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
پولیس کے مطابق تین جنوری کو خالی مین ہول سے چار لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں انیلا، کشور، زہرہ، حسنین اور ذوالقرنین شامل تھے۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔


