لکی مروت: سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی
لکی مروت(بولونیوز) شہر کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب دہشت گردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


