سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ

کراچی(بولونیوز)مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 9,200 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 4,888 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,700 روپے کی کمی ہوئی تھی، جو 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 267 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 8 ہزار 23 روپے ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *