بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 12 کارکنان بری، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ ختم

کراچی(بولونیوز)عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے کارکنان کے خلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے استغاثہ کی جانب سے الزامات ثابت نہ ہونے پر 12 کارکنان کو بری کر دیا۔

عدالت نے رہنما لالا عبدالوھاب بلوچ سمیت دیگر کارکنان کے حق میں فیصلہ سنایا۔ پولیس نے بی وائی سی کے کارکنان کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں 18 جنوری 2025 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے مقدمے میں استغاثہ کی طرف سے پیش کیے گئے ثبوت ناکافی قرار دیے، جس کے بعد تمام ملزمان قانونی طور پر بری ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *