بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی پر عدالت میں سماعت، حتمی دلائل آئندہ تاریخ پر طلب

کراچی(بولونیوز)بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس (MUCT) کی وصولی کے خلاف کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا سے حتمی دلائل طلب کر لیے ہیں، جبکہ سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل طارق منصور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کے ایم سی کی طرف سے کے الیکٹرک کے ذریعے اب تک 264 کروڑ روپے جمع کر لیے گئے ہیں، لیکن 29 مئی 2024 کے ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق یہ وصولی عارضی ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ اس پٹیشن کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے کیونکہ میونسپل ٹیکس سے متعلق تمام ریزولوشنز اور دیگر درخواستیں اس فیصلے سے مشروط ہیں۔

وکیل کے مطابق ایم یو سی ٹی چارجز سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کی خلاف ورزی ہیں، اور نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی کو غیر قانونی قرار دے چکا ہے۔ طارق منصور نے مزید کہا کہ مئیر کراچی مرتضٰی وہاب نے عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کی اور اس معاملے پر ایوان میں کوئی تفصیلی بحث نہیں کی۔

عدالت نے فیصلہ کیا کہ ٹیکس وصولی کا حتمی فیصلہ اس درخواست کے فیصلے کے بعد ہی ہوگا، اور اس تک دیگر درخواستوں پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *