بااثر وڈیروں کی غنڈہ گردی یا جنگل کا قانون؟ غریب بیوہ کی چادر اور چار دیواری پامال
نواب شاہ(بولونیوز)نواب شاہ میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بااثر افراد نے ایک غریب بیوہ اور اس کی معصوم بیٹی کی زندگی اجیرن کر دی۔ پریس کلب کے باہر دہائیاں دیتی ماں بیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ “پنہور” برادری کے بااثر افراد نے ان کی عزتوں پر حملے کیے اور گھر میں گھس کر تشدد کیا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ پولیس بااثر ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے، جس کی وجہ سے انہیں انصاف نہیں مل رہا۔ “ہم غریب ہیں، ہمارا کوئی والی وارث نہیں”، ان الفاظ نے نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ متاثرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا اور انہیں تحفظ نہ ملا تو وہ سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔


