انٹرنیٹ صارفین کےلیےخوشخبری، تیزرفتارسروس اورفائیوجی لانچ ہونے والی ہے

اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان میں سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے اور ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عوام کو ڈیٹا اور جدید ٹیکنالوجی تک آسان رسائی فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور چند ماہ میں فائیوجی (5G) سروس بھی متعارف کرائی جائے گی۔

شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ فری لانسنگ کے شعبے میں گزشتہ عرصے میں 91 فیصد اضافہ ہوا ہے اور حکومت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *