ہتکِ عزت کیس، عدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد کی عدالت نے ہتکِ عزت کے مقدمے میں مسلسل عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات اور ساکھ کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، جبکہ کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بار بار عدم حاضری عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔


