گیس دھماکے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بری طرح جھلس گئے
فیصل آباد(بولونیوز)تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے 75 ج ب میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بری طرح جھلس گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں ماں، بیٹی اور دو بیٹے شدید متاثر ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ گیس لیکج بتائی جا رہی ہے۔


